حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی سکیم متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ پروگرام میں شامل ہونے کیلئے رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صارفین سب سے پہلے اپنے موبائل یا کمپیوٹر سے دیے گئے آفیشل لنک کو اوپن کریں۔ اگر صارف کے پاس بجلی کا بل موجود ہے تو بل پر درج کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے بھی براہِ راست رجسٹریشن پورٹل تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
دوسرے مرحلے میں ویب سائٹ کھلنے کے بعد صارفین اپنے بجلی کے بل میں درج ریفرنس نمبر یا کنزیومر نمبر درج کریں، جس کے بعد سسٹم خودکار طریقے سے صارف کی تفصیلات ظاہر کرے گا۔
ان تفصیلات میں صارف کا مکمل نام، شناختی کارڈ نمبر، بجلی بل ریفرنس نمبر، ٹیرف کی معلومات اور رجسٹرڈ موبائل نمبر شامل ہو سکتا ہے۔ تمام معلومات اچھی طرح چیک کرنے کے بعد کنفرم کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
تیسرے مرحلے میں اگلی اسکرین پر شناختی کارڈ نمبر ظاہر ہوگا، اگر معلومات درست ہوں تو صارف آگے بڑھ سکتا ہے، جبکہ کسی تبدیلی کی صورت میں نیا شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا۔
چوتھے مرحلے میں موبائل نمبر کی تصدیق کی جائے گی۔ اگر دکھایا گیا نمبر درست ہو تو اوکے پر کلک کیا جائے، بصورتِ دیگر موجودہ فعال موبائل نمبر درج کرنا ہوگا۔
پانچویں مرحلے میں صارف کے موبائل نمبر پر 6 ہندسوں پر مشتمل او ٹی پی (ون ٹائم پاسورٹ) کوڈ موصول ہوگا۔ موصول شدہ کوڈ ویب سائٹ پر درج کرنے کے بعد Submit بٹن دبانا ہوگا، جس کے ساتھ ہی رجسٹریشن کا عمل کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔
حکام نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کے دوران تمام معلومات درست درج کریں تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی یا تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Leave feedback about this