قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) لے کر آنے والا دوسرا جہاز آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد کراچی پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی بردار جہاز کو آبنائے ہرمز میں کچھ وقت کے لیے روک لیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے دوبارہ کراچی کی جانب روانہ کر دیا گیا، جو اب بحفاظت پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے بعد اب تک تین ایل این جی جہاز کراچی پہنچ چکے ہیں۔ ان میں ایک جہاز امریکا، دوسرا متحدہ عرب امارات جبکہ تیسرا قطر سے پورٹ قاسم پہنچا ہے۔
توانائی ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی اور بحری راستوں پر خدشات کے باوجود ایل این جی جہازوں کی آمد پاکستان کے لیے اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، جس سے توانائی سپلائی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
