پاکستان مہنگے پیٹرول میں سب سے آگے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

پاکستان مہنگے پیٹرول میں سب سے آگے

پاکستان مہنگے پیٹرول میں سب سے آگے

پاکستان مہنگے پیٹرول میں سب سے آگے

 علاقائی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں کے تقابلی جائزے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول خطے کے کئی ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ سری لنکا میں پیٹرول تقریباً 370 روپے، چین میں 360 روپے، بھارت میں 302 روپے اور بنگلا دیش میں 288 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان اور مالدیپ میں بھی پیٹرول کی قیمتیں پاکستان سے کم ہیں، جبکہ ایران میں حکومتی سبسڈی کے باعث ایندھن انتہائی کم نرخوں پر دستیاب ہے۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، روپے کی قدر میں کمی اور حکومتی ٹیکس پالیسیوں کے باعث پاکستان میں پیٹرول مہنگا ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھتے ہیں بلکہ اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہو جاتی ہیں۔ جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہوتا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ جہاں صارفین پاکستان اور دیگر ممالک میں پیٹرول کی قیمتوں کے فرق پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

Exit mobile version