حقیقت یا سازش؟ جارجیا میلونی کی نازیبا تصاویر وائرل، انتظار ختم ،اہم بیان سامنے آگیا انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین دنیا

حقیقت یا سازش؟ جارجیا میلونی کی نازیبا تصاویر وائرل، انتظار ختم ،اہم بیان سامنے آگیا

حقیقت یا سازش؟ جارجیا میلونی کی نازیبا تصاویر وائرل، انتظار ختم ،اہم بیان سامنے آگیا

حقیقت یا سازش؟ جارجیا میلونی کی نازیبا تصاویر وائرل، انتظار ختم ،اہم بیان سامنے آگیا

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ اپنی جعلی تصاویر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک ’خطرناک ہتھیار‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی ڈیپ فیک تصاویر نہ صرف عوام کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں بلکہ ان لوگوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں جو اپنا دفاع کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ کئی جعلی تصاویر کو اصل ظاہر کر کے انٹرنیٹ پر پھیلایا گیا ہے۔

وزیراعظم میلونی نے ایسی ہی ایک تصویر کا حوالہ دیا جس میں انہیں ایک بستر پر نازیبا لباس میں دکھایا گیا تھا۔ اس تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز تبصرے بھی کیے گئے تھے جس میں ایسی تصاویر کو وزیراعظم کے منصب کے لیے باعثِ شرم قرار دیا گیا ہے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے جارجیا میلونی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جس نے بھی یہ تصاویر بنائی ہیں، اس نے مجھے اصل سے بہتر دکھانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ اب لوگوں کو رسوا کرنے اور جھوٹ پھیلانے کے لیے کسی بھی حد تک گرا جا سکتا ہے۔

Exit mobile version