بادل برسنے کو تیار! آج سے 4 مئی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

بادل برسنے کو تیار! آج سے 4 مئی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

بادل برسنے کو تیار! آج سے 4 مئی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

بادل برسنے کو تیار! آج سے 4 مئی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا میں 3 (آج)اور 4 مئی کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کے خطرات ظاہر کیے گئے ہیں۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارشوں کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

اسی طرح میدانی علاقوں پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، خیبر، باجوڑ، مہمند، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ میدانی علاقوں خصوصاً پشاور، مردان اور نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں۔

ادارے نے متعلقہ انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال میں احتیاط اختیار کریں۔

Exit mobile version