پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق میچ دیکھنے کے لیے شائقین کو اپنا اصل شناختی کارڈ اور فزیکل یا ڈیجیٹل ٹکٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔
ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ شائقین کو پاکستان اور پی ایس ایل ٹیموں کے پرچم لانے کی اجازت ہوگی، تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بعض اشیاء اسٹیڈیم میں لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق ایئر پوڈز، ہیڈ فون/ہینڈز فری اور پاور بینک اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ کسی بھی قسم کی بوتل، کیمرہ اور باہر سے کھانا لانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
بورڈ نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ فائنل میچ کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے اور سب کو ایک محفوظ اور خوشگوار ماحول میسر آئے۔

Leave feedback about this