شہباز انکل! میرے پاپا کو واپس لے آئیں”، صومالی قزاقوں کے چنگل میں پھنسے انجینئر کی بیٹی کی دہائی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

شہباز انکل! میرے پاپا کو واپس لے آئیں”، صومالی قزاقوں کے چنگل میں پھنسے انجینئر کی بیٹی کی دہائی

شہباز انکل! میرے پاپا کو واپس لے آئیں”، صومالی قزاقوں کے چنگل میں پھنسے انجینئر کی بیٹی کی دہائی

شہباز انکل! میرے پاپا کو واپس لے آئیں”، صومالی قزاقوں کے چنگل میں پھنسے انجینئر کی بیٹی کی دہائی

صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے بحری جہاز کے انجینئر کی بیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا، "شہباز انکل! میرے پاپا کو واپس لے کر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے بحری جہاز پر موجود 11 پاکستانیوں کی تاحال بازیابی نہ ہو سکی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے سیکنڈ انجینئر سید حسین یوسف کے اہل خانہ اس وقت شدید کرب اور بے چینی کا شکار ہیں، جن کا اپنے پیارے سے آخری رابطہ 21 اپریل کو ہوا تھا۔

سیکنڈ انجینئر حسین یوسف کی بیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا، "شہباز انکل! میرے پاپا کو واپس لے کر آئیں، میرا والد اس ملک کا بیٹا ہے، اسے مجھے صحیح سلامت واپس لا کر دیں۔”

حسرت و یاس کی تصویر بنی معصوم بچی اپنے والد کی تصویر تھامے حکومتی مداخلت کی منتظر ہے۔

حسین یوسف کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 21 اپریل کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور جہاز پر موجود عملے کو شدید ہراساں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر کوئی عملی قدم نہ اٹھایا تو کوئی بڑا جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

Exit mobile version