تازہ ترین دنیا

امریکی بحری ناکہ بندی: ایران نے چین کو تیل بھیجنے کا نیا راستہ ڈھونڈ لیا

امریکی بحری ناکہ بندی: ایران نے چین کو تیل بھیجنے کا نیا راستہ ڈھونڈ لیا

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی کے باعث تہران نے اپنی معیشت کو بچانے کے لیے ایک نیا اور غیر روایتی راستہ تلاش کر لیا ہے۔

امریکی جریدے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق، سمندری راستوں پر امریکی پہرے کے باعث ایران اب ٹرینوں کے ذریعے خام تیل چین بھیجنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب ایران میں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تقریباً ختم ہو چکی ہے اور صورتحال اس حد تک سنگین ہو گئی ہے کہ تہران اب کچرے کے ڈھیروں اور پرانے ناکارہ ٹینکوں میں تیل رکھنے پر مجبور ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران اپنا تیل ذخیرہ کرنے یا برآمد کرنے میں ناکام رہا تو اسے اپنے تیل کے کنویں مکمل طور پر بند کرنے پڑیں گے، جو اس کی معیشت کے لیے ایک جان لیوا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image