ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026 نافذ کردیا گیا جس کے تحت پاکستان کے راستے ایران تک سامان کی ترسیل کی جا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026ء نافذ کرتے ہوئے ملک کے ذریعے ایران تک سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی ہے، جس کے تحت نئے تجارتی مواقع کھلنے کی توقع ہے۔
ٹرانزٹ آف گڈزآرڈر 2026کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، اس مقصد کیلیے نئے ٹرانزٹ روٹس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔
وزارت تجارت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گوادر، کراچی اور تفتان روٹس ٹرانزٹ کیلئے مختص ہوں گے، تیسرے ملک سے ایران جانے والا سامان پاکستان سے گزر کر جاسکے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گوادر بندرگاہ کو بھی تجارتی مقاصد کے استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ٹرانزٹ کارگو کے لئے مالی گارنٹی لازمی قرار دے دی گئی، ٹرانزٹ امور کیلئے ایف بی آر قوانین کے تحت کسٹمز طریقہ کار لاگو ہوگا۔

Leave feedback about this