تازہ ترین دنیا

ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے یو اے ای کو آئرن ڈوم فراہم کیا: امریکی اخبار کا دعویٰ

ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے یو اے ای کو آئرن ڈوم فراہم کیا: امریکی اخبار کا دعویٰ

ایران جنگ کے ابتدائی مرحلے میں اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو اپنا جدید فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم فراہم کیا اور اس کے ساتھ اسے چلانے کے لیے فوجی اہلکار بھی تعینات کیے، یہ انکشاف دو اسرائیلی اور ایک امریکی عہدیدار نے کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوز کی رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ جنگ کے دوران اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان عسکری، سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تعاون نئی بلندیوں تک پہنچ گیا ہے، جبکہ جنگ کے دوران آئرن ڈوم کی اس غیر معمولی تعیناتی کو پہلے کبھی منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا۔

اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران نے یو اے ای پر تقریباً 550 بیلسٹک اور کروز میزائل اور دو ہزار 200 سے زائد ڈرون داغے۔ ان میں سے زیادہ تر کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا، تاہم کچھ میزائل اور ڈرون ملک کے فوجی اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب بھی ہوئے تھے۔

پسِ پردہ رپورٹ کے مطابق ان شدید حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنے اتحادیوں سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اماراتی صدر محمد بن زاید سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی دفاعی افواج کو ہدایت دی کہ وہ ایک آئرن ڈوم بیٹری، اس کے انٹرسیپٹرز اور درجنوں آپریٹرز یو اے ای بھیجیں۔

ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ اسرائیل نے آئرن ڈوم سسٹم کسی دوسرے ملک کو فراہم کیا، جبکہ امریکا اور اسرائیل کے علاوہ متحدہ عرب امارات پہلا ملک بنا جہاں اس نظام کو استعمال کیا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image