انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

 بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو پیر کی رات اپنے گھر میں اچانک دل کا دورہ پڑا۔ جس کے بعد اہلخانہ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹرز نے اسپتال پہنچنے پر ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

اداکارہ کی اچانک وفات نے شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔ اور مختلف فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دیویانکا سیروہی کا تعلق اتر پردیش سے تھا۔ اور وہ غازی آباد میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ انہوں نے علاقائی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی اور گلوکار معصوم شرما کے ساتھ متعدد گانوں میں جلوہ گر ہوئیں۔

دیویانکا سیروہی نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا تھا، جہاں ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں شہرت حاصل ہوئی، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے لاکھوں مداح موجود تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image