چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق ایران جنگ کے پیش نظر تیل کی عالمی منڈیوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے بعد چین پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کر رہا ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق قیمت میں کمی سے ڈرائیوروں کو 92 آکٹین پیٹرول کے 50 لیٹر کے ٹینک پر تقریباً تین ڈالر کی بچت ہو گی۔
واضح رہے کہ بیجنگ نے ایران امریکہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کئی بار اضافہ کیا۔
