امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک جہاز پکڑا ہے جس میں کچھ چیزیں ہیں جو بہت اچھی نہیں ہیں، وہ چیزیں چین کی طرف سے تحفہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں تھوڑا سا حیران ہوا، لیکن چونکہ میرے چین کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک انڈرسٹینڈنگ ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایک جہاز پکڑا ہے جس میں کچھ چیزیں ہیں جو بہت اچھی نہیں ہیں، وہ چیزیں چین کی طرف سے تحفہ ہے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے دنوں اشارہ دیا تھا کہ اگر بیجنگ نے تہران کو ہتھیار فراہم کیے تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
خلیجِ عمان میں ایرانی پرچم بردار جہاز کی امریکی تحویل کے معاملے پر چین اور امریکا کے درمیان لفظی محاذ آرائی تیز ہو گئی ہے۔ بیجنگ نے اس واقعے کو اپنے ساتھ جوڑنے کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قیاس آرائیاں قرار دیا ہے، جبکہ ایران نے امریکی اقدام کو ’سمندری دہشتگردی‘ کہا ہے۔
چین نے خلیجِ عمان میں امریکی بحریہ کی جانب سے تحویل میں لیے گئے ایک جہاز کے معاملے پر خود کو اس سے جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’بے بنیاد تعلق‘ اور ’قیاس آرائی‘ قرار دیا ہے۔
