حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی ادائیگی کل متوقع ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان یو اے ای کو اس سے قبل ڈھائی ارب ڈالر واپس کر چکا ہے۔ یہ رقم 2018 میں لیے گئے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس اور 2023 میں حاصل کیے گئے مزید ایک ارب ڈالر پر مشتمل تھی۔
اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق اس بڑی ادائیگی کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی معاونت بھی موصول ہو چکی ہے، جس سے مالی صورتحال کو سہارا ملا ہے
معاشی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی ادائیگیاں مالی نظم و ضبط کا حصہ ہیں، تاہم بیرونی مالی تعاون ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

Leave feedback about this