پاکستان تازہ ترین

چین سے سامان لانے والے تاجروں کے لیے ٹیکس چھوٹ! بڑی خوشخبری آگئی

چین سے سامان لانے والے تاجروں کے لیے ٹیکس چھوٹ! بڑی خوشخبری آگئی

چین سے سامان لانے والے رجسٹرڈ تاجروں کو ٹیکس چھوٹ کی فراہمی کے لئے آن لائن پورٹل کاافتتاح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں وفاق کی جانب سے دی گئی 4 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ سے تاجروں کو مستفید کرنے کے لیے ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی۔

نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے ٹیکس چھوٹ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے تیار کردہ آن لائن پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

اس پورٹل کا بنیادی مقصد چین سے سامان لانے والے رجسٹرڈ تاجروں کو شفاف طریقے سے ٹیکس چھوٹ کے سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے اسے جی بی کی تاریخ کا جدید ترین اور شفاف ترین ٹریڈ سسٹم قرار دیا ہے، نظام میں مکمل شفافیت یقینی بنانے کے لیے اس پورٹل کو نادرا اور ایس سی او کے ڈیٹا بیس سے منسلک کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر سیکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز نے نگران وزیراعلیٰ کو پورٹل کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے اپنے خطاب میں کہا "ہماری حکومت میرٹ، شفافیت اور عام آدمی کی آسان رسائی کے اصولوں پر کاربند ہے۔ اس پورٹل کا مقصد تاجروں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور خواتین کو بھی تجارت کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔”

وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی اس بڑی سہولت (4 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ) سے عوام اور تاجر برادری کو بھرپور طریقے سے مستفید کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image