اسلام آباد مذاکرات دوسرا مرحلہ، امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد مذاکرات دوسرا مرحلہ، امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد مذاکرات دوسرا مرحلہ، امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد مذاکرات دوسرا مرحلہ، امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

 ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے ۔

ذرائع کے مطابق امریکی ایڈوانس ٹیم خصوصی طیاروں کے ذریعے نور خان ائیر بیس پہنچی ہے۔ خصوصی طیاروں میں امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ لاجسٹک سامان اور گاڑیاں بھی ہیں، ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ خصوصی بلٹ پروف گاڑیاں اور ایمبولینس بھی پاکستان پہنچی ہے۔

پاکستان میں متوقع امریکی مذاکراتی ٹیم ان خصوصی گاڑیوں میں آمد و رفت کرے گی، ایمبولینس امریکی وفد کی نقل و حرکت کے دوران ان کے ہمراہ ہوگی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی نمائندے مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر پیش کی گئی ڈیل قبول نہ کی گئی تو امریکہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے اور سخت کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔امریکی صدر نے گزشتہ روز ایران کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا۔

Exit mobile version