ٹرمپ نے امریکی مذاکراتی ٹیم کے کل اسلام آباد پہنچنے کی تصدیق کر دی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ٹرمپ نے امریکی مذاکراتی ٹیم کے کل اسلام آباد پہنچنے کی تصدیق کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی نمائندہ ٹیم کے کل اسلام آباد پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پیش کی گئی ڈیل قبول نہ کی گئی تو امریکہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے اور سخت کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے گزشتہ روز ایران کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ناکہ بندی پہلے ہی اسے بند کر چکی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق اس صورتحال میں ایران کو روزانہ بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے ، امریکہ کو کوئی نقصان نہیں ہو رہا ہے،صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جو کررہے ہیں وہ ان کیلئے اعزاز ہے ۔

امریکی صدر نے بتایا کہ وہ کام کررہے ہیں جو گزشتہ 47سال میں کسی امریکی صدر نے نہیں کیا، اب وقت آگیا ہے کہ ایران کی قاتلانہ مشنری کو ختم کردیا جائے ۔

Exit mobile version