16سے 18اپریل تک بارشیں اورژالہ باری،الرٹ جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

16سے 18اپریل تک بارشیں اورژالہ باری،الرٹ جاری

16سے 18اپریل تک بارشیں اورژالہ باری،الرٹ جاری

16سے 18اپریل تک بارشیں اورژالہ باری،الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری بارے الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان کے مطابق 16 سے 18 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان  کا مزید کہنا ہے کہ حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاوالدین میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، راجن پور، نورپور تھل اور ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Exit mobile version