سینئر مشیر ایرانی سپریم لیڈر علی اکبر ولایتی نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب بھی ایران کے ہاتھوں میں ہے۔
علی اکبر ولایتی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی کنجی ایران کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، اسلام آباد مذاکرات ہوں یا ماضی کے معاہدے سفارتکاری کا محور ایران کا تحفظ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی طور پر جس طرح دشمنوں کا راستہ روکا گیا آج بھی وہی پوزیشن ہے۔
اس سے قبل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے اعلان کیا کہ اب آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر بحری جہاز کو ایران کو ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
روسی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ابراہیم عزیزی نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنا مکمل کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کرے گا۔
ابراہیم عزیزی نے امریکا کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہم امریکیوں پر قطعی اعتماد نہیں کر سکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کو کسی بھی ممکنہ معاہدے کی ضرورت ایران سے کہیں زیادہ ہے۔
سربراہ ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا ہماری شرائط تسلیم نہیں کرتا تو ایران اپنے آزادانہ راستے پر چلتا رہے گا۔ ان کا یہ بیان خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور سمندری تجارتی گزرگاہوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی پالیسی کا عکاس ہے۔

Leave feedback about this