پاکستان تازہ ترین دنیا

نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ کو لبنان کیساتھ براہ راست مذاکرات کی ہدایت کر دی، یروشلم پوسٹ کا دعویٰ

نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ کو لبنان کیساتھ براہ راست مذاکرات کی ہدایت کر دی، یروشلم پوسٹ کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے  اپنی کابینہ کو لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی ہدایت کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کو لبنان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  لبنان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات شروع کرنے کی بار بار درخواستوں کے پیشِ نظر میں نے کل کابینہ کو ہدایت دی کہ لبنان کے ساتھ جلد از جلد براہِ راست مذاکرات شروع کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  یہ مذاکرات حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل اور لبنان کے درمیان پُرامن تعلقات کے قیام پر مرکوز ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی کے باوجود سفارتی رابطوں کی کوششیں تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image