ایران کے عوام ملک کے پلوں اور بجلی پیدا کرنے والے مراکز کو تباہی سے بچانے کےلیے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ایرانی عوام نے ملک کے پُلوں اور بجلی پیدا کرنے والے مراکز کو تباہ کرنے کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے ہیں۔
عوام نے ملک بھر کے اہم پُلوں اور بجلی گھروں پر قومی پرچم تھام کر انسانی زنجیر بنا دی۔
مظاہرین نے کہا کہ وہ جنگی مجرموں کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، اس لیے جان کی پروا کیے بغیر خطرے والے مقامات پر آگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شرکاء میں بچے، بوڑھے، جوان اور طلبہ و طالبات اور خواتین سب شامل ہیں۔

Leave feedback about this