پاکستان تازہ ترین

50 فالورز ہیں بکواس کرتا ہے، صحافی کے سہیل آفریدی سے سوال پر شاہد خٹک آپے سے باہر ہوگئے

50 فالورز ہیں بکواس کرتا ہے، صحافی کے سہیل آفریدی سے سوال پر شاہد خٹک آپے سے باہر ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبرپختونخوا سے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک صحافی پر شدید برہم ہو گئے، جس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے سوال کیا تھا۔

صحافی نے سوال آفریدی سے سوال کیا تو شاہد خٹک نے کہا کہ تمہارے 50 فالورز ہیں اور تمہیں سوال کرنے بھیج دیتے ہیں، بکواس کرتا ہے۔ سہیل آفریدی نے اس پر معاملہ سنبھالتے ہوئے کہا کہ آپ کے 25 فالوورز بھی ہوں تو میں آپ کو جواب دوں گا۔

صارفین نے شاہد خٹک کے اس روپے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ صحافی فرزانہ علی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب صحافیوں کو سوال کرنے سے پہلے اپنے فالورز دیکھنے پڑیں گے، پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں میں ہوا کچھ زیادہ ہی بھر گئی ہے۔

مقدس فاروق اعوان لکھتی ہیں کہ شاہد خٹک کی نظر میں صرف زیادہ فالوورز والا ہی سوال کر سکتا ہے۔

شاہد اسلم نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے، شاہد خٹک کو اپنا سوچنے اور سمجھنے کا انداز بدلنا چاہیے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image