خاموشی ٹوٹ گئی! ایران کیخلاف آواز بلند!آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کی اجارہ داری نہیں،قطری وزارت خارجہ کامطالبہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

خاموشی ٹوٹ گئی! ایران کیخلاف آواز بلند!آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کی اجارہ داری نہیں،قطری وزارت خارجہ کامطالبہ

خاموشی ٹوٹ گئی! ایران کیخلاف آواز بلند!آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کی اجارہ داری نہیں،قطری وزارت خارجہ کامطالبہ

خاموشی ٹوٹ گئی! ایران کیخلاف آواز بلند!آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کی اجارہ داری نہیں،قطری وزارت خارجہ کامطالبہ

قطری وزارت خارجہ نے پاکستان کی امن کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی کوششیں خطے میں مکمل امن لائیں گی، قطر ثالثی میں شامل نہیں توجہ دفاع پر مرکوز ہے، ایران کے واٹر پلانٹس پر حملہ علاقائی سلامتی کیلئے خطرناک ہوگا۔

آبنائے ہرمز کا مستقبل پورے خطے کی مشاورت سے طے ہونا چاہئے۔جتنی جلدی مذاکرات کا آغاز کریں گے اتنا ہی خطے کیلئے بہتر ہوگا۔ اسی طرح عرب میڈیا کے مطابق دوحہ میں منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قطری ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کی اجارہ داری نہیں۔ اس میں خطے کے تمام ممالک شراکت دار ہیں، آبنائے ہرمز کے معاملے کو علاقائی سطح پر حل کیا جانا چاہیے۔

ترجمان قطری وارت خارجہ نے کہا کہ دوسرے ممالک کیساتھ دفاعی شراکت داری نے ہمارے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا۔ امریکا کیساتھ دفاعی اسٹریٹیجک شراکت داری نے قطر کے وسائل کو تحفظ فراہم کیا۔ماجد الانصاری نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر جتنی جلدی بیٹھا جائے خطے کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔ قطر جنگ بندی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پانی صاف کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مخالفت کرتے ہیں۔ قطری ترجمان نے کہا کہ خلیجی ممالک کے قائدین خطے کے باہمی مفاد کی خاطر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

Exit mobile version