میرے والد کا بیرون ملک کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں، بختاور بھٹو زرداری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

میرے والد کا بیرون ملک کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں، بختاور بھٹو زرداری

میرے والد کا بیرون ملک کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں، بختاور بھٹو زرداری

میرے والد کا بیرون ملک کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں، بختاور بھٹو زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے والد کی کوئی بھی دولت یا اثاثے بیرون ملک ہونے کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ایک صارف کے طنز پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے والد کا بیرون ملک کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں، وہ اس دنیا کے چند رہنماؤں میں سے ہیں جن کی ساری دولت اور اثاثے فخر کے ساتھ اپنے وطن میں موجود ہیں۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ آصف علی زرداری پر مالی بدعنوانی کے بے شمار الزامات لگتے رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے "Mr. 10%” کا عوامی اور اخباری خطاب بھی پایا، نواز شریف اور پرویز مشرف کے دور میں لمبی جیل کاٹی، پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف کے درمیان مفاہمت کے نتیجے میں 2007ء، 2008ء، میں ان کے خلاف تمام بدعنوانی کے مقدمات ختم کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ بینظیر بھٹو کے 2007ء میں قتل کے بعد آصف علی زرداری جلا وطنی ختم کرکے پاکستان واپس آئے اور بینظیر کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پیپلزپارٹی کے شریک قائد کا عہدہ سنبھالا، 2007ء الیکشن کے نتیجہ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو پس منظر سے چلایا جب کہ آصف علی زرداری کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کے اوپر قائم تمام مقدمات رفتہ رفتہ ختم ہوگئے۔

Exit mobile version