تازہ ترین معیشت و تجارت

موٹر سائیکل سوار سستا پیٹرول لینے کے لیے کیسے رجسٹر ہوں؟کون سی ایپ استعمال کریں؟مکمل طریقہ جانیے

موٹر سائیکل سوار سستا پیٹرول لینے کے لیے کیسے رجسٹر ہوں؟کون سی ایپ استعمال کریں؟مکمل طریقہ جانیے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا باضابطہ آغاز آج کر دیا گیا ہے۔ شہریوں نے حکومت کے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق اپنی رجسٹریشن کرانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

حکومت نے رجسٹریشن کے لیے چار طریقے متعارف کرائے ہیں۔ پہلا طریقہ فری ہیلپ لائن پر کال کر کے رجسٹریشن کرانا ہے، جس کے لیے شہری 9000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ دوسرا طریقہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایپ “مریم کو بتائیں” کے ذریعے رجسٹریشن ہے، جو پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ تیسرا طریقہ حکومت کی آفیشل ویب سائٹ https://mkb.punjab.gov.pk کے ذریعے رجسٹریشن کرانا ہے۔ چوتھا طریقہ کیو آر کوڈ سسٹم کے تحت ہے، جو فیول سبسڈی ایپ 2026 میں دستیاب ہے اور شہری اس کے ذریعے مخصوص پیٹرول پمپس سے سستا پیٹرول حاصل کر سکیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پہلے دن “مریم کو بتائیں” ایپ پر زیادہ صارفین کے ڈاؤن لوڈ کرنے کی وجہ سے دن کے مختلف اوقات میں ایپ کا لنک ڈاؤن رہا، تاہم صوبائی حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کر رہی ہے۔

شہریوں کو رجسٹریشن کے لیے اپنی شناختی کارڈ کی تفصیلات اور موٹر سائیکل کی معلومات درج کرنی ہوں گی، جس کے بعد انہیں ایک تصدیقی کوڈ فراہم کیا جائے گا، جسے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ رجسٹریشن کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ موٹر سائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہو اور ماہانہ آمدنی مخصوص حد سے زیادہ نہ ہو۔

حکام نے شہریوں کو واضح ہدایت دی ہے کہ رجسٹریشن صرف آفیشل حکومتی ذرائع کے ذریعے کی جائے اور کسی بھی غیر مستند ایپ یا ویب سائٹ پر اپنی ذاتی معلومات شیئر نہ کی جائیں۔ حکومت نے رجسٹریشن کی سہولت کے بارے میں شہریوں کو سوشل میڈیا، اخبارات اور دیگر ذرائع کے ذریعے آگاہی فراہم کی ہے تاکہ وہ بروقت اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

مزید معلومات یا شکایات کے لیے شہری حکومت کی فراہم کردہ ٹول فری ہیلپ لائن 0800-0300 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image