پشاور:پشاور سمیت صوبے کے بالائی اضلاع میں پچھلے ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری ہو رہی ہے جس کے سبب صوبے بھر میں جاتی سردی لوٹ آئی۔
پشاور شہر و نواح میں آج بھی صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث خنکی بڑھ گئی۔
چترال اپر و لوئر کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، اپر چترال کے بالائی علاقے برفباری کی لپیٹ میں آگئے۔ دیر بالا، کالام، سوات، شانگلہ اور دیگر اضلاع میں بھی پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود، ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔چترال، دیر بالائی اور زیریں، مالاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان بالائی اور زیریں، کولائی پالس، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تورغر میں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
Leave feedback about this