پاکستان تازہ ترین

شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ہزار مہینوں سے بہتر رات، شب قدر آج پیر منگل کی درمیانی رات (27 رمضان المبارک) منائی جائے گی۔ رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو لیلۃ القدر کے طور پر منایا جاتا ہے جسے ہزار مہینوں سے بہتر رات قرار دیا گیا ہے۔ شب قدر کے موقع پر مساجد میں ختمِ قرآن کی محافل کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ عبادت گزاروں کی آمد کے پیش نظر مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ اس بابرکت رات میں مرد حضرات مساجد جبکہ خواتین گھروں میں عبادت و ریاضت میں مصروف رہیں گی۔ نمازِ تراویح میں قرآن پاک سنانے والے حفاظِ کرام اور سامعین کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا جبکہ مختلف مساجد میں مٹھائیاں تقسیم کرنے اور عبادت گزاروں کے لیے سحری کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ شب قدر کے موقع پر لاکھوں مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل ادا کرتے ہیں، قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں مانگتے ہیں۔ علمائے کرام کے مطابق لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت بابرکت رات ہے، جس میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں کی عبادت سے بھی بہتر قرار دیا گیا ہے۔ تاریخی طور پر پاکستان کا قیام بھی 27 رمضان المبارک کی بابرکت رات کو 14 اگست 1947 کو عمل میں آیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image