ماہر فلکیات نے اس سال رمضان المبارک 30 دنوں پر مشتمل ہونے کی پیش گوئی کردی۔
ماہرفلکیات فہیم ہاشمی کاکہنا ہےکہ عیدالفطر 21 مارچ بروزہفتہ ہونےکا امکان ہے،چاندجمعرات 19 مارچ کوصبح 6 بجکر 23 منٹ کو پیداہوگا،کراچی میں غروب آفتاب کےوقت چاند کی عمر12گھنٹے19 منٹ ہوگی۔
فہیم ہاشمی کاکہنا ہےکہ اسلام آباد میں غروب آفتاب کےوقت عمر 11گھنٹے 55 منٹ ہوگی،پشاورمیں چاندکی عمر 12 گھنٹے 1 منٹ ہوگی،20 گھنٹے سےکم عمرکا چاند آنکھ سےنظرنہیں آتا۔
