ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہو گا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاداجلاس کی صدارت کریں گے۔
زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں منعقد کیا جائیگا،اجلاس میں شہر سمیت پنجاب بھر سے شہادتیں موصول کی جائیں گی۔
عیدالفطر کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کریں گے۔
مولانا عبدالخبیر آزادکاکہناہے کہ شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان شہادت پر ہو گا،محکمہ موسمیات اور سپارکو سے بھی چاند دیکھنے کے لئے مدد لی جائیگی۔
