تازہ ترین دنیا

کینیڈا کا ایران جنگ میں حصہ نہ لینے کا دوٹوک اعلان، کشیدگی کم کرنے پر زور

کینیڈا کا ایران جنگ میں حصہ نہ لینے کا دوٹوک اعلان، کشیدگی کم کرنے پر زور

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کسی بھی صورت ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہیں لے گا۔

وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا تھا کہ کینیڈا کا مؤقف اس معاملے پر بالکل واضح ہے اور ان کا ملک کسی فوجی کارروائی کا حصہ بننے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کینیڈا ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے اور دہشت گردی کی مبینہ برآمد کو محدود کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون ممالک کے رکن ممالک ایران سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مشترکہ مؤقف اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف شروع کی جانے والی جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ایران کے آئینی اور قانونی حقوق کو تسلیم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر جارحیت کے ذمہ دار فریقین کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا اور مستقبل میں ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کے لیے مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں فراہم کی جائیں۔

ایرانی صدر کے مطابق اگر عالمی برادری واقعی خطے میں امن چاہتی ہے تو اسے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا تاکہ مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image