جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملے گی، قطر گیس نے پاکستان کو گیس کی عدم سپلائی کے بارے میں آگاہ کر دیا۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ مارچ کیلئے قطر سے 8 ایل این جی کارگوز آنے تھے، صرف 2 ہی آئے، ایل این جی کے بقیہ 6 کارگو 7، 11، 12 ،16، 20 اور 21 مارچ کو آنے تھے۔
پاکستان کو موجود ایل این جی کی لوڈ مینجمنٹ کرنی پڑے گی، 20 سے 21 مارچ تک لوڈ مینخمنٹ کرکے ایل این جی دستیاب رہ سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صنعتی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کو ایل این جی سپلائی متاثر ہوگی۔

Leave feedback about this