جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملے گی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملے گی

جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملے گی

جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملے گی

جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملے گی،  قطر گیس نے پاکستان کو گیس کی عدم سپلائی کے بارے میں آگاہ کر دیا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ مارچ کیلئے قطر سے 8 ایل این جی کارگوز آنے تھے، صرف 2 ہی آئے، ایل این جی کے بقیہ 6 کارگو 7، 11، 12 ،16، 20 اور 21 مارچ کو آنے تھے۔

پاکستان کو موجود ایل این جی کی لوڈ مینجمنٹ کرنی پڑے گی، 20 سے 21 مارچ تک لوڈ مینخمنٹ کرکے ایل این جی دستیاب رہ سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صنعتی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کو ایل این جی سپلائی متاثر ہوگی۔

Exit mobile version