پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع سے 83غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع سے 83غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں 83 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی اسکریننگ اور رہائشی ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام نے وفاقی دارالحکومت راولپنڈی، اٹک، مری، جہلم اور چکوال میں کارروائیاں کیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں اور مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات شامل ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اشتہاری ملزم کی گرفتاری اور منشیات اور اسلحے کی برآمدگی سے متعلق کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز، ایلیٹ پولیس سیکشن، ڈولفن سکواڈ اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغانوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image