پاکستان تازہ ترین

امریکہ نے 30 سے زائد ایرانی افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے 30 سے زائد ایرانی افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ نے 30 سے زائد ایرانی افراد، اداروں اور بحری جہازوں پر نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ان افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جو مبینہ طور پر ایرانی پیٹرولیم کی غیر قانونی فروخت اور ہتھیاروں کے پروگرام کی معاونت میں ملوث تھے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خاص طور پر ان بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ایران کے مبینہ “شیڈو فلیٹ” کا حصہ سمجھے جاتے ہیں اور عالمی منڈیوں تک ایرانی تیل کی ترسیل میں کردار ادا کرتے ہیں۔اپنے بیان میں امریکی وزیر خزانہ نے الزام عائد کیا کہ ایران عالمی مالیاتی نظام کو غیر قانونی تیل فروخت کرنے، آمدنی چھپانے اور اپنے جوہری و روایتی ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے ساز و سامان حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران پر “زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی پالیسی جاری رکھے گی۔صدر ٹرمپ اس سے قبل خبردار کر چکے ہیں کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہیں کرتا تو فوجی کارروائی بھی خارج از امکان نہیں۔ منگل کو اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں انہوں نے ایک بار پھر ایران کے “خطرناک جوہری عزائم” کا الزام دہرایا۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے محتاط امید کا اظہار کیا ہے، تاہم انہوں نے ایران کے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کو بھی دہرایا۔مبصرین کے مطابق نئی پابندیوں سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ سفارتی سطح پر بات چیت کے امکانات بھی زیرِ غور ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image