شاداب خان ممکنہ طور پر ٹی 20 کپتان ہونگے،شعیب ملک کا دعویٰ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

شاداب خان ممکنہ طور پر ٹی 20 کپتان ہونگے،شعیب ملک کا دعویٰ

شاداب خان ممکنہ طور پر ٹی 20 کپتان ہونگے،شعیب ملک کا دعویٰ

شاداب خان ممکنہ طور پر ٹی 20 کپتان ہونگے،شعیب ملک کا دعویٰ

لاہور: پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کپتانی کے معاملے پر غور شروع ہوگیا ہے اور سلمان علی آغا کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان کو ممکنہ کپتان بنایا جاسکتا ہے۔

شعیب ملک نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے لیے اب شاداب خان کا نام آنا شروع ہوگیا ہے، ہم چاہتے تھے کہ پہلے انہیں کپتان بنایا جائے، لیکن وہ اس وقت زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ آغا کی کمزور قیادت اور ورلڈ کپ میں محدود کارکردگی نے ان کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

اسی پروگرام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں بہت سے کپتان دیکھے ہیں، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان سب نے قیادت کی ہے اور اب سلمان علی آغا کپتان ہیں۔

تاہم، باسط علی نے خبردار کیا کہ شاداب صحیح انتخاب نہیں ہو سکتا اور یاد دلایا کہ افغانستان کے خلاف ان کی کپتانی کے دوران پاکستان ایک کمزور ٹیم سے ہار گیا تھا۔

دوسری جانب سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے سوال کیا ہے کہ آغا کپتانی کے لیے تیار ہیں یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بطور کپتان ان کا سب سے زیادہ سکور 12 میچوں میں 32 رنز تھا۔ پی سی بی کو چاہیے کہ وہ ایسے کپتان کا انتخاب کرے جو سامنے سے قیادت کرے اور خود اچھی کارکردگی دکھائے کیونکہ جب کپتان پرفارم کرتا ہے تو ٹیم بھی بہتر کھیلتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ورلڈ کپ میں شاداب خان کی کارکردگی بھی بہترین نہیں رہی۔ 4 میچوں میں، انہوں نے صرف 5 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 93 رنز دیے ہیں، جو قیادت کے لیے ان کی اہلیت پر مزید سوالات اٹھاتے ہیں۔

Exit mobile version