کراچی: نیپرا نے پورے ملک کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 78 پیسے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اس حوالے سے فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی تھی، جس میں اس نے 1.78 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق جو بھی فیصلہ ہوگا اس کا اطلاق بجلی صارفین پر بھی ہوگا۔
نیپرا میں جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری میں فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 10.39 روپے تھا جب کہ جنوری میں فی یونٹ فیول لاگت 12.17 روپے تھی۔
