بارشوں کا الرٹ جاری، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

بارشوں کا الرٹ جاری، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

کل سے بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

کل سے بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

لاہور: کل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔ شہر میں کل سے 30 فیصد تک بارش کا امکان ہے جس سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔ دوسری جانب فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 267 ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ سی اے پی آر آفس میں اے کیو آئی کی شرح 288، ماڈل ٹاؤن میں 257، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 267، جبکہ سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح 234 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر بچے، بوڑھے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد۔ طبی ماہرین کے مطابق آلودہ ہوا میں زیادہ دیر رہنے سے سانس اور آنکھوں کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔

Exit mobile version