دبئی: بھارت اور سری لنکا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ٹورنامنٹ میں اب تک مجموعی طور پر 541 چھکے لگ چکے ہیں جو کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2024 کے ایڈیشن میں 517 چھکے، 2021 میں 405، 2022 میں 331 جب کہ 2016 میں بھارتی میدانوں پر 314 چھکے لگائے گئے تھے۔
موجودہ ایڈیشن میں سپر 8 کا مرحلہ ابھی جاری ہے جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل بھی باقی ہیں اس لیے چھکوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق مختصر فارمیٹ میں بلے بازوں کی جارحانہ حکمت عملی اور سازگار وکٹیں اس اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔

Leave feedback about this