اسلام آباد: پاکستان میں عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ ملک بھر میں رمضان المبارک جاری ہے اور عوام عید کے چاند کے منتظر ہیں۔ عیدالفطر کی آخری تاریخ شوال کا چاند نظر آنے سے مشروط ہے جس کے بعد سرکاری طور پر چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ 2026 (29 رمضان) کی شام کو ہو گا جس میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا جائے گا۔
ممکنہ تاریخیں اور تعطیلات
اگر رمضان 29 دن کا ہے تو عید الفطر 20 مارچ 2026 (جمعہ) کو ہوگی اور 20 سے 22 مارچ (جمعہ سے اتوار) تک تعطیلات متوقع ہیں۔
اگر رمضان 30 دن کا ہے تو عید 21 مارچ (ہفتہ) کو ہوگی اور چھٹیاں 21 سے 23 مارچ (ہفتہ سے پیر) تک ہوں گی۔
وفاقی حکومت کے جاری کردہ 2026 کے سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21، 22 اور 23 مارچ کو مقرر کی گئی ہیں تاہم حتمی فیصلہ چاند نظر آنے پر ہوگا۔

Leave feedback about this