پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

سونے کی اونچی اڑان برقرار، تازہ ترین فی تولہ قیمت سامنے آ گئی

سونے کی اونچی اڑان برقرار، تازہ ترین فی تولہ قیمت سامنے آ گئی

کراچی: سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہو کر 541262 روپے کا ہو گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,114 روپے اضافے کے ساتھ 464,044 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 5 ہزار 185 ڈالر فی اونس ہو گیا۔فی تولہ چاندی کی قیمت 268 روپے اضافے سے 9554 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 230 روپے اضافے سے 8191 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 2.68 ڈالر اضافے سے 90.70 ڈالر ہوگئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image