راولپنڈی: سوشل میڈیا پر بزرگ شہری کی شادی کی خبروں کا خوب چرچا ہے۔ جہاں صارفین جوڑے کی عمر کے بارے میں مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں وہیں اس اقدام کو خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے۔ خود نوبیاہتا جوڑے نے بھی اس معاملے پر بیان دیا ہے۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حکیم بابر نے شادی کے بعد دلہن کے ردعمل پر سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی۔ جس میں انہوں نے ان لوگوں کی کلاس لی ہے جنہوں نے ان کی شادی اور عمر کے بارے میں غلط تبصرے کیے ہیں۔
محبت کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حکیم بابر نے کہا کہ یہ ارینجڈ میرج اور لو میرج دونوں ہیں کیونکہ ہم دونوں نے پہلے ایک دوسرے کو پسند کیا اور پھر شادی کر لی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی عمر کے بارے میں تبصروں کا بھی جواب دیا۔ فرمایا عمر سے کیا تعلق، دل جوان ہونا چاہیے۔
جو لوگ اس خوبصورت جوڑے کے بارے میں غلط باتیں کر رہے ہیں
صوفی صاحب کا ویڈیو پیغام جاری pic.twitter.com/uejaY0nBsB
— Muhammad Moavia (@MoaviaPTI) February 24, 2026
حکیم بابر نے کہا کہ انہوں نے طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرکے سنت پر عمل کیا ہے، ان کے اس اقدام کو سراہا جانا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کو ان لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو شادی کی بجائے ناجائز تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں۔
ان کی اہلیہ نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جب دل میں محبت ہو تو عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اس جوڑے کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں ایک خوبصورت مرد عروسی لباس میں ملبوس خاتون کے ہاتھوں میں گجرے ڈالے نظر آرہا ہے۔
راولپنڈی کے 60سالہ حکیم بابر کی جوان لڑکی سے شادی کی حکم صاحب کہتے ہیں کہ اصل چیز نیت کی سچائی اور رشتے کی قانونی و شرعی حیثیت ہے!! pic.twitter.com/F5Aojs5O5V
— Sajid usmani (@sajidusmani787) February 23, 2026
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے بعد مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔
جہاں ایک طرف صارفین اس معاملے پر میمز اور مزاحیہ تبصرے کرتے نظر آئے وہیں صارفین کی بڑی تعداد نے اس اقدام کو سراہا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام معاشرے میں شادی کو مقبول بنانے کی ایک بڑی مثال ہے۔

Leave feedback about this