راولپنڈی کے 60سالہ حکیم کا شادی پر غلط تبصرے کرنے والوں کو جواب پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

راولپنڈی کے 60سالہ حکیم کا شادی پر غلط تبصرے کرنے والوں کو جواب

راولپنڈی: سوشل میڈیا پر بزرگ شہری کی شادی کی خبروں کا خوب چرچا ہے۔ جہاں صارفین جوڑے کی عمر کے بارے میں مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں وہیں اس اقدام کو خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے۔ خود نوبیاہتا جوڑے نے بھی اس معاملے پر بیان دیا ہے۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حکیم بابر نے شادی کے بعد دلہن کے ردعمل پر سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی۔ جس میں انہوں نے ان لوگوں کی کلاس لی ہے جنہوں نے ان کی شادی اور عمر کے بارے میں غلط تبصرے کیے ہیں۔

محبت کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حکیم بابر نے کہا کہ یہ ارینجڈ میرج اور لو میرج دونوں ہیں کیونکہ ہم دونوں نے پہلے ایک دوسرے کو پسند کیا اور پھر شادی کر لی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی عمر کے بارے میں تبصروں کا بھی جواب دیا۔ فرمایا عمر سے کیا تعلق، دل جوان ہونا چاہیے۔


حکیم بابر نے کہا کہ انہوں نے طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرکے سنت پر عمل کیا ہے، ان کے اس اقدام کو سراہا جانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کو ان لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو شادی کی بجائے ناجائز تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان کی اہلیہ نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جب دل میں محبت ہو تو عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اس جوڑے کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں ایک خوبصورت مرد عروسی لباس میں ملبوس خاتون کے ہاتھوں میں گجرے ڈالے نظر آرہا ہے۔


یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے بعد مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔

جہاں ایک طرف صارفین اس معاملے پر میمز اور مزاحیہ تبصرے کرتے نظر آئے وہیں صارفین کی بڑی تعداد نے اس اقدام کو سراہا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام معاشرے میں شادی کو مقبول بنانے کی ایک بڑی مثال ہے۔

Exit mobile version