آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ کی پاکستان کے 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جارہی ہے۔
پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ صفر پر گری۔ فل سالٹ پہلی گیند پر شاہین کا شکار بنے۔اس کے علاوہ جوز بٹلر بھی شاہین کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز، شاداب خان شامل ہیں۔

Leave feedback about this