تازہ ترین دنیا

ایران کیساتھ کشیدگی ، امریکا نے قطر اور بحرین سے اپنے فوجی واپس بلا لئے

ایران کیساتھ کشیدگی ، امریکا نے قطر اور بحرین سے اپنے فوجی واپس بلا لئے

امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اپنے سینکڑوں فوجیوں کو قطر اور بحرین کے اڈوں سے واپس بلا لیا۔

ممکنہ جنگ کے پیشِ نظر فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ دفاعی حکمت عملی اور سلامتی وجوہات سے جوڑا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سینکڑوں فوجیوں کی واپسی کا عمل سعودی، خلیجی اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد شروع کیا گیا، اور اس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں فوجی استعداد اور ردعمل کو زیادہ مؤثر انداز سے منظم کرنا بتایا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری سکیورٹی حالات، دفاعی توازن اور سفارتی کوششیں ایک ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں تاکہ عدم استحکام کی صورت میں باہمی تعاون اور امدادی حکمت عملی مضبوط رہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image