پاکستان تازہ ترین

کیا مارچ سہیل آ فریدی کی وزارت کا آخری مہینہ ہے؟ شیر افضل مروت نے سب راز کھول دیے

کیا مارچ سہیل آ فریدی کی وزارت کا آخری مہینہ ہے؟ شیر افضل مروت نے سب راز کھول دیے

سینئر سیاسی رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ 2026 سہیل آفریدی کی وزارت کا آخری مہینہ ہوگا۔ مروت نے پارٹی اور رہنماؤں کے درمیان اختلافات اور معاملات کی تفصیلات کھول کر بیان کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان سہیل آفریدی کی سیاسی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں اور متعدد معاملات میں ان کا اثر رہا ہے۔ شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ جمائمہ کی طلاق میں بھی علیمہ خان کا ہاتھ ہے اور پارٹی میں لڑائیاں، فتنہ اور شر پھیلانے میں ان کی اہمیت ہے۔

مروت نے مزید کہا کہ علیمہ خان نے ریلیز فورس بنانے کا مطالبہ کیا، اسپتال کی پانچ سو کنال زمین اپنے نام کرائی اور پی ٹی آئی کی اربوں ڈالر کی انڈسٹری میں بھی ان کا بڑا عمل دخل ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خان کی رہائی کی ہر ڈیل علیمہ خان نے خراب کرائی اور انہیں افواہوں کی ’’وائی فائی‘‘ کہا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علیمہ خان نمل یونیورسٹی میں بھی اثرورسوخ رکھتی ہیں اور پارٹی میں گالم گلوچ کی بریگیڈ کو ٹارگٹ دینے میں ان کا کردار نمایاں رہا ہے۔ شیر افضل مروت کے مطابق یہ سب عوامل سہیل آفریدی کی وزارت کے آئندہ اختتام اور پارٹی کے اندرونی اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image