کراچی: سونے کی قیمت ایک بار پھر قابو سے باہر ہوگئی۔ آج سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6,087 روپے اضافے سے 4,57,443 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 71 ڈالر اضافے سے 5 ہزار 108 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 374 روپے اضافے سے 8 ہزار 948 روپے ہوگئی۔

Leave feedback about this