پاکستان تازہ ترین

پاکستان بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے جا رہا ہے!مکمل شیڈول جاری

پاکستان بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے جا رہا ہے!مکمل شیڈول جاری

لاہور: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز ہوگی۔

شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 9 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی، قومی ٹیم 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

سیریز کے تمام میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ سال جولائی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا بنگلہ دیش کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔

جولائی میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بنگلہ دیش نے جیتی تھی۔

گزشتہ سال جولائی سے قبل بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے مئی جون میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 0-3 سے جیتی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image