پاکستان تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ میں بڑا آپریشن، درجنوں گرفتار

غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ میں بڑا آپریشن، درجنوں گرفتار

اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال مرحلہ وار جاری ہے۔

اسکریننگ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ضلع اٹک، ضلع چکوال، مری اور ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم 31 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، ایلیٹ پولیس سیکشنز نے حصہ لیا۔

دریں اثناء تربت کی تحصیل بلیدہ میں کارروائی کے دوران 2 گاڑیوں میں سفر کرنے والے 37 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست افغان باشندوں میں 19 خواتین اور 18 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ افغان غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image