پاکستان تازہ ترین

پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا یا بڑی سیاسی چال؟تہلکہ خیز حقائق سامنے

پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا یا بڑی سیاسی چال؟ تہلکہ خیز حقائق سامنے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔ دھرنے کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے بار بار مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹیرینز کو کھانے پینے کی اشیاء نہیں پہنچنے دی جارہیں جس کی وجہ سے بعض رہنما بیمار بھی ہوئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا یا بڑی سیاسی چال؟ تہلکہ خیز حقائق سامنے
پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا یا بڑی سیاسی چال؟ تہلکہ خیز حقائق سامنے

تاہم گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں محمود خان اچکزئی، راجہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر علی خان کو مبینہ طور پر سیور فوڈ، کوئٹہ کی چائے اور پراٹھے کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ فیاض شاہ لکھتے ہیں کہ پارلیمنٹ دھرنے کے نام پر ڈرامے کے دوران سوکھی روٹیاں کھانے اور پچھلے گیٹ سے کھانے کا آرڈر دینے کی ویڈیوز دکھاتے رہے اور مرانڈا کو کھانے کے ساتھ کون پیتا ہے؟


ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک خاتون پارلیمنٹ کے پچھلے دروازے سے فوڈ رائیڈر سے اپنا آرڈر وصول کرتی نظر آرہی ہے جب کہ ویڈیو میں ڈرنک کی بوتل بھی نمایاں ہے۔

مغیث علی نے کہا کہ یہ دھرنا عوامی تھا یا فلم؟ وہ عوام کو سوکھی روٹیاں دکھا کر اور پیچھے سے مرانڈا کے ساتھ دعوتیں دے کر جذباتی کرتے رہے۔


ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ عوام پہلے ہی جان چکے تھے کہ یہ سب ڈرامہ کر رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image