اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔ دھرنے کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے بار بار مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹیرینز کو کھانے پینے کی اشیاء نہیں پہنچنے دی جارہیں جس کی وجہ سے بعض رہنما بیمار بھی ہوئے۔

تاہم گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں محمود خان اچکزئی، راجہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر علی خان کو مبینہ طور پر سیور فوڈ، کوئٹہ کی چائے اور پراٹھے کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ فیاض شاہ لکھتے ہیں کہ پارلیمنٹ دھرنے کے نام پر ڈرامے کے دوران سوکھی روٹیاں کھانے اور پچھلے گیٹ سے کھانے کا آرڈر دینے کی ویڈیوز دکھاتے رہے اور مرانڈا کو کھانے کے ساتھ کون پیتا ہے؟
”پارلیمنٹ دھرنے“ کے نام پر جاری ڈرامہ بازی کے دوران یہ خشک روٹیاں کھانے کی وڈیوز دکھاتے رہے اور پچھلے دروازے سے فوڈ ڈلیوری منگواتے رہے۔
اور کھانے کے ساتھ مرنڈا کون پیتا ہے؟؟؟😬 pic.twitter.com/erzUHCLA9f— Fayyaz Shah (@RebelByThought) February 19, 2026
ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک خاتون پارلیمنٹ کے پچھلے دروازے سے فوڈ رائیڈر سے اپنا آرڈر وصول کرتی نظر آرہی ہے جب کہ ویڈیو میں ڈرنک کی بوتل بھی نمایاں ہے۔
مغیث علی نے کہا کہ یہ دھرنا عوامی تھا یا فلم؟ وہ عوام کو سوکھی روٹیاں دکھا کر اور پیچھے سے مرانڈا کے ساتھ دعوتیں دے کر جذباتی کرتے رہے۔
یہ دھرنا عوامی تھا یا فلمی؟ عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر جذباتی کرتے رہے، پیچھے سے مرنڈا کے ساتھ ضیافتیں۔۔۔!!! 🤦🏻pic.twitter.com/AORHdmakza
— Mughees Ali (@mugheesali81) February 19, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ عوام پہلے ہی جان چکے تھے کہ یہ سب ڈرامہ کر رہے ہیں۔
”پارلیمنٹ دھرنے“ کے نام پر جاری ڈرامہ بازی کے دوران یہ خشک روٹیاں کھانے کی وڈیوز دکھاتے رہے اور پچھلے دروازے سے فوڈ ڈلیوری منگواتے رہے۔
اور کھانے کے ساتھ مرنڈا کون پیتا ہے؟؟؟😬 pic.twitter.com/erzUHCLA9f— Fayyaz Shah (@RebelByThought) February 19, 2026